مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يقول: إذا أردت الحج فلا (تسم) شيئا باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ: جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
حدیث نمبر: 15502
١٥٥٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن سلمة بن كهيل عن طاوس قال: لا عليك (أن لا) (١) تسمي حجًا ولا عمرة، يكفيك النية.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ تم پر حج یا عمرہ کا نام لینا ضروری نہیں ہے، تمہاری نیت ہی تمہیں کافی ہوجائے گی۔
حواشی
(١) في [ف]: (أن).