مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يمس الحناء بعدما يطلي باب: ایک شخص کے مہندی لگانے کے بارے میں کیا حکم ہے جب وہ پہلے سے ہی تیل (یا دیگر چیز) لگائی ہوئی ہو؟
حدیث نمبر: 1550
١٥٥٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبيه قال: كان لي على (الحسين) (١) بن علي دين، فأتيته أتقاضاه، فوجدته قد خرج من الحمام، وقد أثر ⦗٣٠٩⦘ الحناء بأظافيره، وجارية تحك عنه الحناء بقارورة (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابو خالد کہتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے میرا قرضہ دینا تھا۔ میں ان سے اس کا تقاضا کرنے آیا تو وہ حمام سے باہر آئے تھے ان کے ناخنوں پر مہندی کے نشانات تھے اور باندی شیشے سے مہندی صاف کر رہی تھی۔
حواشی
(١) في [أ، خ، ك، هـ] (الحسن).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي خالد والد إسماعيل.