مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: إذا قبل الحجر سجد عليه؟ باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
حدیث نمبر: 15399
١٥٣٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن عابس بن ربيعة قال: رأيت عمر بن الخطاب استلم الحجر وقبَّله وقال: لولا أني رأيت رسول اللَّه ﷺ يقبلك ما قبلتك (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباس بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ نے حجر اسود کا استلام کیا اور اس کا بوسہ لیا پھر فرمایا کہ اگر میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہ دیکھتا ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا بوسہ لیا تھا تو میں بھی بوسہ نہ لیتا۔