مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يأمر بتعليم المناسك باب: جو حضرات مناسک حج سیکھنے کا حکم فرماتے ہیں
حدیث نمبر: 15329
١٥٣٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن زكريا (عن) (١) أبي إسحاق عن زيد بن (يثيع) (٢) عن علي قال: بعثني رسول اللَّه ﷺ حين أنزلت براءة بأَرْبع: " (أن) (٣) لايطوف بالبيت عريان، ولا يقرب المسجد (مشرك) (٤) بعد عامهم هذا، ومن كان بينه وبين رسول اللَّه ﷺ عهد فهو إلى مدته، ولا ⦗٤٠١⦘ تدخل الجنّة إلا نفس مسلمة" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب چار براء تیں نازل ہوئیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بھیجا (کہ میں اعلان کروں کہ) کوئی شخص بیت اللہ کا طواف برہنہ ہو کر نہ کرے، آج کے بعد مشرک بیت اللہ کے قریب نہ آئے، اور جس شخص کے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان کوئی معاھدہ تھا پس وہ اس مدت تک ہے (جو طے ہوئی تھی) اور جنت میں مسلمان کے علاوہ کوئی داخل نہ ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ص، ز، ن]: (عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، ن]: (تبيع)، وفي [ص]: (بيع).
(٣) سقط من: [أ، ب، ن].
(٤) في [جـ]: (المشرك).