حدیث نمبر: 15326
١٥٣٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (فضيل) (١) عن (عطاء) (٢) بن السائب عن (سالم) (٣) بن أبي الجعد عن ابن عباس قال: جاء أعرابي إلى النبي ﷺ فقال: السلام عليك يا غلام بني عبد المطلب فقال: "وعليك"، فقال: إني رجل من ⦗٣٩٨⦘ أخوالك من بني سعد بن بكر وإني رسول قومي إليك ووافدهم، وإني سائلك (فمشدد) (٤) (مسألتي) (٥) إياك (ومناشدك) (٦) (فمشيد) (٧) مناشدتي إياك، (قال: "خذ عليك) (٨) يا أخا بني سعد"، قال: فإنا وجدنا في كتابك وأمرتنا رسلك أن (نحج) (٩) البيت العتيق، فأنشدك أهو أمرك بذلك؟ قال: "نعم" (١٠).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ایک دیہاتی خدمت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے بنو عبد المطلب کے بیٹے ! السلام علیکم، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں وعلیکم السلاام کہا۔ پھر اس اعرابی نے کہا کہ میں آپ کے ننہال یعنی قبیلہ بنو سعید سے ہوں (یہ قبیلہ حضور کا رضاعی ماموں تھے) اور میں اپنی قوم بھیجا ہوا قاصد ہوں۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک قسم دینے لگا ہوں اور سوال کرنے لگا ہوں، اس قسم اور سوال کا جواب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کو دینا ہوگا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے بنی سعد کے بھائی تو خود سے سوال کرلے۔ (یعنی قرابت کی وجہ سے حضور نے اپنے اور اس شخص میں کوئی فرق نہ رکھا) ۔ اس نے عرض کیا بیشک ہم نے آپ کی کتاب (مکتوب) میں پایا ہے اور ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قاصد نے حکم دیا ہے کہ ہم لوگ حج بیت اللہ کریں، کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس کا حکم فرمایا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ہاں۔

حواشی
(١) في [ن]: (فضي).
(٢) في [ز]: سقط (عطاء).
(٣) في [أ، ب، ن]: (عطاء).
(٤) في [أ، ب، ن]: (نشيدة)، وفي [جـ، ز]: (فمشيدة)، وفي [ن]: (فمنشد).
(٥) في [جـ]: (مسلتي).
(٦) في [جـ]: (ومنا تنفدك).
(٧) في [أ، ب، ص]: (فمنشدة)، وفي [ن]: (فمنشد)، وفي [جـ، ز]: (فمشيدة).
(٨) في [أ، ب]: (خذ عنا)، وفي [جـ، ص، ز]: (قال: خذ عتك).
(٩) في [ن]: (تحج).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15326
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه، أخرجه ابن خزيمة (٢٣٨٣)، والبخاري في التاريخ ٨/ ٢٣٣، والطبراني في الأوسط (٢٧٠٧)، والدارمي (/١٧٢ (٦٥١)، والإسماعيلي في معجم شيوخه ٢/ ٦٨٥، والفاكهي (٧٧٣)، وابن عبد البر في التمهيد ١٦/ ١٧١، وبنحوه أخرجه أحمد (٢٣٨٠)، وأبو داود (٤٨٧)، وابن سعد ١/ ٢٩٩، وابن شبه ٢/ ٥٢١.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15326، ترقيم محمد عوامة 14914)