مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في بيع رباع مكة باب: مکہ کے رباع (چاروں جانب بازار یا دکانوں سے گھرے ہوئے علاقوں) کے بیع (فروخت) کے بارے میں
حدیث نمبر: 15324
١٥٣٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن (عمر) (١) بن سعيد بن (أبي) (٢) (حسين) (٣) عن عثمان بن أبي سليمان عن علقمة بن (نضلة) (٤) قال: كانت رباع مكة في زمان رسول اللَّه ﷺ وزمان أبي بكر وعمر تسمى السوائب، من احتاج سكن ومن استغنى أسكن (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ بن نضلہ فرماتے ہیں کہ میرے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں اور حضرت صدیق اکبر اور حضرت عمر کے زمانہ میں مکہ مکرمہ میں مکان تھا اس کا نام سوائب تھا کہ جو خود محتاج ہے وہ خود اس میں رہے اور جو مالدار ہے وہ دوسروں کو اس میں رہنے کی جگہ دے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ص، ز، ن]: (عمرو).
(٢) سقط من: [ص].
(٣) في [جـ]: (سعيد).
(٤) في [ن]: (نصله).