مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في بيع رباع مكة باب: مکہ کے رباع (چاروں جانب بازار یا دکانوں سے گھرے ہوئے علاقوں) کے بیع (فروخت) کے بارے میں
حدیث نمبر: 15322
١٥٣٢٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد قال: لا يحل بيع رباعها] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ کے مکان فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔
حواشی
(١) تكرر الخبر في: [ز].