مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يكره كراء بيوت مكة وما جاء في ذلك باب: جو حضرات مکہ مکرمہ کے گھروں کو بطور کرایہ دینے کو ناپسند کرتے ہیں اور اس کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 15312
١٥٣١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن ليث عن القاسم قال: من أكل شيئًا من كراء مكة فإنما يأكل نارًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ جو شخص مکہ مکرمہ کے گھر کو کرایہ پردے کر اس کی اجرت کھا رہا ہے وہ جہنم کی آگ کھا رہا ہے۔