مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15248
باب: جو حضرات حج کے مہینے کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھنے کو ناپسند کرتے ہیں
من كره أن (يهل) بالحج في غير أشهر الحج؟
حدیث نمبر: 15248
١٥٢٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك وهشيم عن مغيرة عن إبراهيم في رجل أهل بالحج في غير أشهر الحج، قال شريك: يمضي، وقال هشيم: يلزمه.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے ایک ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے اشھر حج کے علاوہ احرام باندھا، (ابراہیم کا جواب نقل کرتے ہوئے) حضرت شریک نے کہا کہ وہ جاری رکھے گا اور حضرت ھشیم نے کہا یہ اس پر لازم ہوگیا۔