مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من قال: الماء طهور لا ينجسه شيء باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز نا پاک نہیں کرتی
حدیث نمبر: 1521
١٥٢١ - حدثنا هشيم قال: أنا حصين عن عكرمة أن عمر بن الخطاب أتى على حوض من الحياض، فأراد أن يتوضأ، ويشرب، فقال أهل الحوض: إنه تلغ فيه الكلاب والسباع، فقال عمر: إن لها ما ولغت في بطونها، قال: فشرب، وتوضأ (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب ایک حوض کے پاس سے گذرے تو اس میں سے پینے اور وضو کرنے کا ارادہ کیا۔ حوض والوں نے بتایا کہ اس میں سے کتے اور درندے پیتے ہیں۔ فرمایا ان کے لئے وہ ہے جو انہوں نے پی لیا۔ پھر آپ نے اس میں سے پیا اور وضو بھی فرمایا۔
حواشی
(١) منقطع؛ عكرمة لم يسمع من عمر، وأخرجه عبد الرزاق (٢٤٧).