حدیث نمبر: 15193
١٥١٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن عمرو بن دينار قال: أخبرني الرجل الذي قصر (١) عن نافع بن علقمة في أمارته قال: فقال لي: ابدأ بالشق الأيسر، قال: قلت: إني قصرت عن ابن عباس، (فقال) (٢): ابدأ بالأيمن، قال: امض لما أمرت (به) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے حضرت نافع بن علقمہ کی امارت میں اس کے بال کاٹے، وہ کہتا ہے نافع نے مجھ سے کہا بائیں جانب سے شروع کر، میں نے ان سے کہا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بال کاٹے تھے آپ نے مجھے دائیں جانب سے کا ٹنے کا حکم دیا تھا، انھوں نے کہا کہ جس کا تجھے حکم دیا گیا ہے وہی کر۔
حواشی
(١) في [ص]: زيادة (و).
(٢) في [أ، ب، جـ، ص، ز، ن]: (قال).
(٣) في [جـ، ص، ز]: (له).
(٤) مجهول، لإبهام الرجل.