حدیث نمبر: 1519
١٥١٩ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن عكرمة قال: مر رسول اللَّه ﷺ بغدير فقالوا: يا رسول اللَّه إن الكلاب تلغ فيه والسباع؟ فقال رسول اللَّه ﷺ: "للسبع ما أخذ في بطنه، وللكلب ما أخذ في بطنه؛ فاشربوا، وتوضؤوا"، قال: فشربوا وتؤضئوا (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک تالاب کے پاس سے گذرے تو لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اس تالاب سے کتے اور درندے پانی پیتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ درندے نے جو پیا اس کے پیٹ میں ہے اور کتے نے جو پیا اس کے پیٹ میں ہے تم اس میں سے پیو اور وضو کرو۔ پس لوگوں نے اس میں سے پیا اور وضو کیا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1519
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1519، ترقيم محمد عوامة 1515)