مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يطوف بالبيت وينسى أن يصلي الركعتين باب: کوئی شخص طواف کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا اگر بھول جائے
حدیث نمبر: 15183
١٥١٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن في رجل نسي ركعتي الطواف قال: يصليهما حيث ما ذكرهما ما لم (يغش) (١) النساء.مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو طواف کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا بھول جائے، فرمایا اس کو جہاں بھی یاد آئے وہ پڑھ لے جب تک وہ عورت کے قریب نہ آیا ہو۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (يغشى).