مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المحرم يأكل ما (صاد) الحلال باب: محرم اگر حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور کھا لے
حدیث نمبر: 15070
١٥٠٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن ابن جريج عن محمد بن المنكدر عن معاذ بن عبد الرحمن عن أبيه قال: كنا مع طلحة بن ⦗٣٤٠⦘ (عبيد) (١) اللَّه في الحج، ونحن محرمون قال: فأهدي لنا طائر وطلحة نائم قال: (فمنا) (٢) من أكل ومنا من تورع فلم (يأكل) (٣) فلما استيقظ طلحة ذكروا ذلك له قال: (فوفق) (٤) من أكله وقال: (أكلناه) (٥) مع رسول اللَّه ﷺ (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہم سفر حج میں حضرت طلحہ بن عبید اللہ کے ساتھ تھے اور ہم لوگ حالت احرام میں تھے، ہمارے پاس ایک پرندہ (شکار کیا ہوا) ھدیہ لایا گیا، حضرت طلحہ آرام فرما رہے تھے، ہم میں سے بعض نے تو اس کو کھایا اور بعض رکے رہے اور اس کو نہ کھایا، حضرت طلحہ بیدار ہوئے تو لوگوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا، آپ نے کھانے والوں کو درست کہا، اور فرمایا : ہم نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھایا تھا۔
حواشی
(١) في [ن]: (عبد).
(٢) في [ن]: (منا).
(٣) في [أ، ب، جـ، ص، ن]: (يأكله).
(٤) في [أ، ب، ن]: (فوقف).
(٥) في [ن]: (أكلتها).