مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يشتري البدنة فتضل فيشتري غيرها باب: کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
حدیث نمبر: 15052
١٥٠٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حماد عن كثير بن (شنظير) (١) عن عطاء قال: (إذا كانت الأولى تطوعًا، تنحرهما جميعًا) (٢) وإذا كانت واجبة صنع بالأخرى ما شاء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر پہلا جانور (گم ہونے والا) نفلی تھا تو پھر دونوں کو ذبح کرے گا اور اگر پہلا جانور واجب تھا تو پھر اسی کو ذبح کرے گا دوسرے جانور میں اس کی مرضی ہے چاہے تو ذبح کرے اگر چاہے تو نہ کرے۔
حواشی
(١) في [ص]: (سطين)، وفي [جـ]: (سيطير).
(٢) سقط من: [أ، ن].