مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره أن يبيت ليالي منى بمكة باب: جو حضرات ایام منیٰ کی راتیں مکہ مکرمہ گزارنے کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 14991
١٤٩٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر (أن عمر) (١) كان ينهى أن يبيت أحد من وراء العقبة، وكان يأمرهم أن يدخلوا منى (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے منع فرمایا تھا کہ کوئی شخص بھی اس گھاٹی کے پیچھے رات نہ گزارے، اور انھوں نے ان کو حکم دیا کہ منیٰ میں داخل ہو جاؤ۔
حواشی
(١) سقط من: [ن].