مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الدمل (والحبن) وأشباهه مايصنع صاحبه؟ باب: جس آدمی کو پھنسیاں نکلی ہوں وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 1490
١٤٩٠ - حدثنا جرير عن (القعقاع) (١) قال: قلت لإبراهيم: رجل به دماميل كثيرة، فلا تزال تسيل؟ قال: يغسل مكانها، ويتوضأ، ويبادر فيصلي.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جسے بہت سی پھنسیاں نکلی ہوں اور وہ بہتی رہتی ہوں تو وہ کیا کرے ؟ فرمایا وہ ان کے نشان دھوتا رہے اور وضو کر کے نماز پڑھے۔
حواشی
(١) في حاشية [خ]: (سليمان المخزومي).