مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص أن يستظل باب: جن حضرات نے محرم کے لیے سایہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 14839
١٤٨٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن محمد بن (أبي إسماعيل عن أخيه) (١) إسماعيل بن راشد (٢) قال: حججنا ومعنا عمرو بن ميمون، فأصابنا برد شديد، فكان يغطي رأسه ونحن محرمون.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن راشد فرماتے ہیں کہ ہم نے حج کیا تو ہمارے ساتھ حضرت عمرو بن میمون بھی تھے، ہمیں بڑی شدید سردی لگی، انھوں نے اپنا سر ڈھانپ لیا حالانکہ ہم لوگ حالت احرام میں تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [ص]: زيادة (و).