مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يرخص فيه ولا يرى فيه وضوءا باب: جن حضرات کے نزدیک خون کے نکلنے میں رخصت ہے
حدیث نمبر: 1482
١٤٨٢ - حدثنا عبد الوهاب عن التيمي عن (بكر) (١) قال: رأيت ابن عمر عصر (٢) بثرة في وجهه، فخرج شيء من دم، فحكه بين أصبعيه، ثم صلى، ولم يتوضأ (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ ان کے چہرے پر موجود ایک دانے سے خون نکلا انہوں نے اسے انگلیوں سے صاف کردیا اور بغیر وضو کئے نماز پڑھ لی۔
حواشی
(١) في حاشية [خ]: (المزني).
(٢) في [ك] زيادة: (يره).