مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل إذا دخل مكة بغير إحرام ما يصنع؟ باب: کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
حدیث نمبر: 14765
١٤٧٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن: أنه سئل عن رجل جهل حتى دخل مكة (قال: إن كان) (١) عِظَمُ قوله: يهل من مكانه، وقد قال الحسن أيضا: يرجع إلى حده فيهل منه إلا أن يخشى الفوت، فإن خشي الفوت أهل من مكانه (ومضى) (٢) ولا شيء عليه.مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص لا علمی میں مکہ میں بغیر احرام کے داخل ہوگیا، اکثر قول آپ کا یہ ہوتا کہ وہ اسی جگہ سے احرام باندھ لے، اور کبھی آپ فرماتے کہ وہ واپس میقات جائے وہاں سے احرام باندھے، ہاں اگر اس کو حج کے فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو وہیں سے احرام باندھ لے اور اس پر کچھ نہیں۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ص، ز]: (أنه كان)، وفي [ب، ن]: (إن كان).
(٢) في [ص]: (وقضى).