مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل إذا دخل مكة بغير إحرام ما يصنع؟ باب: کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
حدیث نمبر: 14764
١٤٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن وبرة قال: دخل رجل مكة وعليه ثيابه وحضر الحج وخاف إن رجع أن يفوته، فأمره ابن الزبير أن يهل من مكانه، فإذا قضى الحج خرج إلى الوقت، فأهل بعمرة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت وبرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص مکہ مکرمہ میں کپڑے پہنے ہوئے داخل ہوا، اور حج کا وقت آگیا، تو اس کو خوف ہوا کہ اگر وہ میقات کی طرف جائے تو حج فوت ہوجائے گا تو اس کو ابن زبیر نے حکم دیا کہ اپنی جگہ ہی سے احرام باندھ لے۔ پھر جب حج ادا کرلے تو میقات میں جا کر عمرہ کے لیے احرام باندھ لے۔
حواشی
(١) منقطع؛ وبرة بن عبد الرحمن لا يروي عن عبد اللَّه بن الزبير، إنما يروي عن ابنه عامر.