مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 14762

باب: کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے

في الرجل إذا دخل مكة بغير إحرام ما يصنع؟

حدیث نمبر: 14762
١٤٧٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عمرو قال: مر جابر بن زيد بامرأة تبكي فقال: ما (يبكيك) (١)؟ قالت: مررت (بميقاتي) (٢) وأنا حائض، فجاوزته ولم أهل، قال: لم؟ قالت: نهوني، قال: فاخرجي فأهلي من مكان آخر.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر بن زید ایک خاتون کے پاس سے گزرے جو رو رہی تھی آپ نے فرمایا کہ کیوں رو رہی ہو ؟ اس نے عرض کیا کہ جس وقت میں میقات سے گزری اس وقت میں حائضہ تھی تو میں آگے آگئی اور احرام نہ باندھا، آپ نے پوچھا کیوں نہ باندھا ؟ اس نے عرض کیا کہ مجھے منع کردیا گیا، آپ نے فرمایا تو چلی جا اور دوسری جگہ سے (میقات سے) احرام باندھ لے۔

حواشی
(١) في [ص]: (تبكيك).
(٢) في [جـ]: (بميقات).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14762
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 14389»