مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل إذا دخل مكة بغير إحرام ما يصنع؟ باب: کوئی شخص اگر بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو جائے تو کیا کرے
حدیث نمبر: 14762
١٤٧٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عمرو قال: مر جابر بن زيد بامرأة تبكي فقال: ما (يبكيك) (١)؟ قالت: مررت (بميقاتي) (٢) وأنا حائض، فجاوزته ولم أهل، قال: لم؟ قالت: نهوني، قال: فاخرجي فأهلي من مكان آخر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید ایک خاتون کے پاس سے گزرے جو رو رہی تھی آپ نے فرمایا کہ کیوں رو رہی ہو ؟ اس نے عرض کیا کہ جس وقت میں میقات سے گزری اس وقت میں حائضہ تھی تو میں آگے آگئی اور احرام نہ باندھا، آپ نے پوچھا کیوں نہ باندھا ؟ اس نے عرض کیا کہ مجھے منع کردیا گیا، آپ نے فرمایا تو چلی جا اور دوسری جگہ سے (میقات سے) احرام باندھ لے۔
حواشی
(١) في [ص]: (تبكيك).
(٢) في [جـ]: (بميقات).