مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
(في قوله) تعالى: ﴿ومن يعظم شعائر الله﴾ باب: اللہ کے ارشاد {وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰہِ} کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 14726
١٤٧٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يزيد بن هارون) (١) عن داود بن أبي هند عن محمد بن أبي موسى قال في قوله: ﴿وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ﴾ قال: الوقوف بعرفة من شعائر اللَّه، (ويجمع) (٢) من شعائر اللَّه، والبدن من شعائر اللَّه (٣)، والحلق من شعائر اللَّه (والرمي من شعائر اللَّه) (٤)، فمن يعظمها فإنها من تقوى القلوب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابو موسیٰ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰہِ فَاِنَّھَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوْبِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وقوف عرفہ شعائر اللہ میں سے ہے، مزدلفہ کا قیام شعائر اللہ میں سے ہے، اونٹ کی قربانی کرنا شعائر اللہ میں سے ہے، پس جو شخص ان کی تعظیم کرے گا، پس یہ اس کے دل کے تقویٰ میں سے ہے (دل کے تقویٰ کی علامت ہے) ۔
حواشی
(١) في [جـ، ص]: (يزيد)، وفي [أ، ن]: (زيد).
(٢) في [ن]: (وجمع)
(٣) في [ص]: (والجمار من شعائر اللَّه).
(٤) سقط من: [ص].