مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 14642
باب: کوئی شخص مکہ مکرمہ سے نکلے تو وہ یوں نہ کہے کہ میں حج کرنے والا ہوں (حاجی ہوں) اور وہ کیا کہے
في الرجل إذا خرج إلي مكة فلا يقل: إني حاج وما يقول
حدیث نمبر: 14642
١٤٦٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل (يحج) (١)، فيبدو له أن يرجع قبل أن يحرم، قال: لا بأس أن يرجع قبل أن يحرم.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ کوئی حج کرنے جا رہا ہو، پھر احرام باندھنے سے قبل واپس لوٹنا ظاہر ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا کہ احرام باندھنے سے قبل واپس جانے میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].