مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل إذا خرج إلي مكة فلا يقل: إني حاج وما يقول باب: کوئی شخص مکہ مکرمہ سے نکلے تو وہ یوں نہ کہے کہ میں حج کرنے والا ہوں (حاجی ہوں) اور وہ کیا کہے
حدیث نمبر: 14642
١٤٦٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل (يحج) (١)، فيبدو له أن يرجع قبل أن يحرم، قال: لا بأس أن يرجع قبل أن يحرم.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ کوئی حج کرنے جا رہا ہو، پھر احرام باندھنے سے قبل واپس لوٹنا ظاہر ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا کہ احرام باندھنے سے قبل واپس جانے میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].