مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال لا يجزئه الآذان بجمع وحده أو يؤذن أو يقيم باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
حدیث نمبر: 14611
١٤٦١١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سماك عن النعمان بن حميد أن عمر صلى المغرب والعشاء بإقامة] (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے مغرب و عشاء کی نماز ایک اقامت کے ساتھ ادا فرمائی۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [أ، ز، ن].
(٢) مجهول؛ لجهالة النعمان بن يزيد.