حدیث نمبر: 1455
١٤٥٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن يوسف بن ماهِك قال: نزل بنا ضيف (فاحتلم) (١) وبه جُرْح، فأتينا عبيد بن عمير، فذكرنا ذلك له فقال: يغسل ما حوله، ولا يمسه الماء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت یوسف بن ماہک مہمان بن کر ہمارے ہاں تشریف لائے۔ انہیں احتلام ہوگیا جب کہ وہ زخمی بھی تھے۔ ہم عبید بن عمیر کے پاس آئے اور ان کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ زخم کے اردگرد کا حصہ دھو لیں اور زخم کو پانی نہ لگائیں۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (احتمل).