حدیث نمبر: 14479
١٤٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن عثمان بن الأسود عن مجاهد وعطاء قال: رأيتهما يسعيان من خوخة (بني) (١) عباد إلى زقاق بني أبي حسين فقلت لمجاهد، فقال: هذا بطن المسيل الأول ولكن الناس انتقصوا منه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطاء کو بنی عباد کے مکانوں اور بنی ابو حسین کی گلی تک سعی کرتے ہوئے دیکھا، میں نے حضرت مجاہد سے اس کے متعلق دریافت کیا۔ آپ نے فرمایا یہ پہلا بطن مسیل ہے لیکن لوگوں نے اس میں کمی کردی ہے۔
حواشی
(١) في [ط، ن]: (ابن)، وفي [س]: (بناء)، وانظر: فتح الباري ٣/ ٥٠٢، عمدة القاري ٩/ ٢٨٩.