مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 14393
باب: محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
في المحصر من كان يقول: إذا ذبح هديه حل
حدیث نمبر: 14393
١٤٣٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن الزهري قال: من أحصر (بالحرب) (١) نحر من حيث حبس وحل من النساء ومن كل شيء كما صنع رسول اللَّه ﷺ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جس شخص کو جنگ کی وجہ سے روک دیا جائے تو جہاں اس کو روکا جائے وہاں قربانی کرے اور عورتوں اور تمام ممنوعہ اشیاء سے حلال ہوجائے، جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (صلح حدیبیہ میں) کیا۔
حواشی
(١) في [ب]: (بحرب).