مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1439
باب: بری بات اور غیبت سے وضو ٹوتا ہے یا نہیں؟
في الوضوء من الكلام الخبيث والغيبة
حدیث نمبر: 1439
١٤٣٩ - حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن محمد قال: نبئت أن شيخا من الأنصار كان يمر بمجلس لهم فيقول: أعيدوا الوضوء؛ فإن بعض ما تقولون أشر من الحَدَث.مولانا محمد اویس سرور
ایک انصاری بزرگ کچھ لوگوں کی مجلس کے پاس سے گزرا کرتے تھے اور ان سے فرماتے ” دوبارہ وضو کرو کیونکہ جو باتیں تم کرتے ہو ان میں سے بعض حدث سے زیادہ بری ہیں۔ “