مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يرخص في الركوب (إلى) الجمار باب: جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 14271
١٤٢٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج قال: (رأيت) (١) عطاء [يرمي الجمرة على (دابته) (٢)، فقلت له فقال: إني شيخ كبير.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو سوار ہو کر رمی کرتے ہوئے دیکھا، میں نے ان سے ان کی وجہ پوچھی ؟ تو فرمایا کہ میں بوڑھا آدمی ہوں۔
حواشی
(١) في [ف]: (سمعت)، وفي [ز]: (رأيت ابن).
(٢) في [جـ]: (دابة).