حدیث نمبر: 14231
١٤٢٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن ابن أبي عروبة عن مالك ابن دينار قال: سألت ثمانية نفر عن المتعة، فكلهم أمرني بها: الحسن وعطاء وطاوس وجابر (بن زيد وسالم) (١) بن عبد اللَّه وعكرمة ومجاهد والقاسم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مالک بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے آٹھ لوگوں سے عمرہ کے حج سے اتصال کے متعلق دریافت کیا ؟ ان سب نے مجھے اس کا حکم دیا، وہ آٹھ حضرات یہ ہیں، حسن، حضرت عطاء ، حضرت طاؤس، حضرت جابر بن زید، حضرت سالم بن عبد اللہ، حضرت عکرمہ، حضرت مجاہد اور حضرت قاسم۔

حواشی
(١) تكرر في [ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14231
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14231، ترقيم محمد عوامة 13893)