مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من قال: ليس على من نام ساجدا أو قاعدا وضوء باب: جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹو ٹتا
حدیث نمبر: 1421
١٤٢١ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: كان النبي ﷺ ينام، حتى ينفخ، ثم يقوم، فيصلي، ولا يتوضأ (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو جاتے یہاں تک کہ خراٹوں کی آواز آنے لگی پھر اٹھ کر بغیر وضو کے نماز ادا فرما لیتے تھے۔