مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل إذا فاته الحج ما يكون عليه باب: کسی شخص کا اگر حج فوت ہو جائے تو اس پر کیا ہے؟
حدیث نمبر: 14206
١٤٢٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن حنظلة عن القاسم في الذي يفوته الحج قال: (يجعلها) (١) عمرة وعليه الحج من العام التابع (ويهدي) (٢)، فإن لم يجد (صام) (٣) ثلاثة أيام في الحج وسبعة إذا رجع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس کا حج فوت ہوجائے وہ اس کو عمرہ میں تبدیل کر دے اور اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے اور وہ قربانی کرے، اور اگر قربانی نہ پائے تو تین روزے ایام حج میں اور سات روزے واپس گھر جا کر رکھے۔
حواشی
(١) في [ب]: (جعلها عمرة).
(٢) في [ص]: (فيهدي).
(٣) في [جـ، ص، ز]: (صيام).