مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل إذا فاته الحج ما يكون عليه باب: کسی شخص کا اگر حج فوت ہو جائے تو اس پر کیا ہے؟
حدیث نمبر: 14202
١٤٢٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عمر وزيد قالا في الرجل يفوته الحج: يحل بعمرة وعليه الحج من قابل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود اور حضرت عمر اور حضرت زید اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس کا حج فوت ہوجائے کہ وہ عمرہ کے ساتھ احرام کھول دے اور آئندہ سال حج کی قضا کرے۔