مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: إذا وقف بعرفة قبل أن يطلع الفجر فقد أدرك باب: جو شخص طلوع فجر سے پہلے عرفہ پہنچ گیا اس نے وقوف عرفہ کو پا لیا
حدیث نمبر: 14195
١٤١٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن [بكر عن سالم قال: من وقف بعرفة (بليل) (١) فقد أدرك الحج، وإن لم يدرك الناس بجمع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص رات میں عرفہ میں قیام کرے اس کا حج مکمل ہوگیا اگرچہ وہ لوگوں کی جماعت (مجمع) کو نہ پائے۔
حواشی
(١) سقط من: [ف].