مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في (الجازر) يعطى منها أم لا باب: قصاب کو اسی جانور میں سے کچھ دیا جائے گا کہ نہیں؟
حدیث نمبر: 14105
١٤١٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عبد الكريم عن مجاهد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن علي قال: (أمرني) (١) رسول اللَّه ﷺ أن أقوم على (بُدْنه) (٢) وأمرني أن لا (أعطي) (٣) الجازر (٤) منها شيئًا، وقال: "نحن نعطيه من عندنا" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ میں اونٹوں کے پاس رہوں اور اس میں سے قصاب کو کچھ نہ دوں، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہم قصاب کو اپنے پاس سے دیں گے۔
حواشی
(١) في [ص]: (امرءتي).
(٢) في [ص، ن]: (بدنة).
(٣) في [ص]: (عطي).
(٤) في [ص]: (الجارز).