مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 14086
باب: کوئی شخص نذر مانے کہ وہ پیدل بیت اللہ جائے گا، پھر وہ کچھ سفر طے کر کے عاجز آ جائے
الرجل يجعل عليه (المشي) إلى بيت (الله) فيمشي بعض الطريق ثم يعجز
حدیث نمبر: 14086
١٤٠٨٦ - قال: رأى رسول اللَّه ﷺ رجلًا يهادي بين رجلين، وقال يزيد: بين ابنيه، فقال: "ما هذا؟ " فقالوا: نذر أن يمشي فقال: "إن اللَّه ﷿ (١) هن تعذيب هذا لغنيّ، (مروه) (٢) فليركب" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ دو آدمیوں کے سہارے چل رہا ہے، یزید راوی فرماتے ہیں کہ اپنے دو بیٹوں کے سہارے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا : یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ عزوجل اس شخص کے اپنے آپ کو تکلیف دینے سے بےنیاز ہے، اس سے کہو کہ سوار ہوجائے۔
حواشی
(١) لم ترد في: [جـ، ز].
(٢) في [ص]: (مرة).