مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يحب أن لا يخرج من المسجد حتى يستلم وإن لم يكن في طواف باب: جو حضرات یہ پسند کرتے تھے کہ جب تک وہ حجر اسود کا استلام نہ کرے مسجد حرام سے باہر نہ نکلے اگرچہ طواف نہ بھی کر رہا ہو
حدیث نمبر: 14080
١٤٠٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يخرج من المسجد حتى يستلم، كان في طواف أو (في) (٢) غير طواف (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مسجد حرام سے باہر نہ نکلتے جب تک آپ حجر اسود کا استلام نہ کرتے، خواہ آپ طواف کر رہے ہوتے یا نہ طواف نہ کر رہے ہوتے۔
حواشی
(١) في [ص]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [ف، ن]، وفي [ص]: زيادة (طواف).