مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يكره ماء البحر، ويقول لا يجزئ باب: جن حضرات کے نزدیک سمندر کا پانی وضو کے لیے کافی نہیں اور اس سے وضو کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 1407
١٤٠٧ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي جعفر عن الربيع بن أنس عن أبي العالية: أنه ركب البحر، (فنفد) (١) ماؤهم فتوضأ بنبيذ، وكره أن يتوضأ (من ماء) (٢) البحر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع بن انس کہتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ سمندر کے سفر پر تھے کہ ان کا پانی ختم ہوگیا۔ حضرت ابو العالیہ نے نبیذ سے وضو کیا اور سمندر کے پانی سے وضو کرنے کو مکروہ خیال فرمایا۔
حواشی
(١) في [ب، ط]: (فنفذ).
(٢) في [ط]: (بماء).