مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يكره ماء البحر، ويقول لا يجزئ باب: جن حضرات کے نزدیک سمندر کا پانی وضو کے لیے کافی نہیں اور اس سے وضو کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 1406
١٤٠٦ - حدثنا ابن علية عن هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن رجل من الأنصار (عن أبي هريرة) (١) قال: ماءان لا يجزئان من غسل الجنابة: ماء البحر، وماء الحمام (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ دو پانی ایسے ہیں جن سے غسل جنابت نہیں ہوسکتا، ایک سمندر کا پانی اور دوسرا حمام کا پانی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، خ].
(٢) مجهول.