مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يكره ماء البحر، ويقول لا يجزئ باب: جن حضرات کے نزدیک سمندر کا پانی وضو کے لیے کافی نہیں اور اس سے وضو کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 1405
١٤٠٥ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن هشام عن قتادة عن (أبي أيوب) (١) عن عبد اللَّه بن عمرو قال: ماء البحر لا يجزئ من وضوء، ولا جنابة، [إن تحت البحر نارا ثم ماءً ثم نارا (٢)] (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سمندر کا پانی غسل جنابت اور وضو کے لیے کافی نہیں، کیونکہ سمندر کے نیچے آگ پھر پانی پھر آگ ہے۔
حواشی
(١) في حاشية [خ]: (المراغي الأزدي العتلي البصري).
(٢) صحيح، وأخرجه عبد الرزاق (٣١٩).
(٣) سقط من: [د].