مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص في الطيب عند الإحرام باب: احرام کے دوران عطر استعمال کرنے کی اجازت کسے ہے؟
حدیث نمبر: 13987
١٣٩٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي الضحى قال: رأيت عبد اللَّه بن الزبير وفي رأسه ولحيته من الطيب وهو محرم، ما لو كان لرجل لا تخذ منه رأس مال (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الضحی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کے سر اور داڑھی میں خوشبو کا اثر دیکھا حالانکہ آپ حالت احرام میں تھے۔ جو اتنی مہنگی ہوتی تھی کہ اگر کسی اور کے پاس ہوتی تو وہ اس سے بہت مال جمع کرلیتا۔