حدیث نمبر: 13902
١٣٩٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد اللَّه بن إدريس) (١) عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد قال: قيل لعبد اللَّه: إن (ناسًا) (٢) يرمون الجمرة من فوقها، فاستبطن الوادي ثم قال: من ها هنا -والذي لا إله غيره- رمى الذي أُنزلتْ عليه سورة البقرة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ سے عرض کیا : لوگ جمرہ عقبہ کی رمی اوپر سے کرتے ہیں، آپ وادی میں تشریف لائے اور پھر فرمایا یہاں سے رمی کرو، قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں، جن پر سورة البقرہ نازل ہوئی (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) انہوں نے یہاں سے رمی فرمائی۔
حواشی
(١) في [ف]: (عبد الصمد وابن إدريس)، وفي [أ، ب، ن]: (عبد الصمد بن إدريس).
(٢) في [جـ، ز]: (أناسًا).