مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13814

باب: جو حضرات ماہ رجب میں عمرہ کرنے کو پسند کر تے ہیں

في عمرة رجب من كان يحبها و (يعتمرها)

حدیث نمبر: 13814
١٣٨١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يحيى) (١) بن آدم عن يعلى بن (الحارث) (٢) قال: (سمعت) (٣) أبا إسحاق وسئل عن عمرة رمضان، فقال: أدركت أصحاب عبد اللَّه لا يعدلون بعمرة رجب، ثم يستقبلون الحج.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو اسحاق سے رمضان میں عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا میں نے حضرت عبد اللہ کے اصحاب کو دیکھا وہ رجب کے عمرے کے برابر کسی عمرے کو نہیں سمجھتے تھے، پھر حج کی تیاری شروع کردیتے تھے۔

حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [أ، ب، ن]: (الوارث).
(٣) في [ن]: (سمعنا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13814
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 13499»