مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13804
باب: آب زم زم پینے کا بیان
في الشرب من ماء زمزم
حدیث نمبر: 13804
١٣٨٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل (عن جعفر) (١) عن أبيه عن جابر أن النبي ﷺ أتى بني عبد المطلب وهم ينزعون على زمزم، فقال: " (انْزَعُوا) (٢) بني عبد المطلب فلولا أن يغلبكم الناس على (سِقَايتكُمْ) (٣) لنزعت معكم"، فناولوه دلوا، فشرب منه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو عبد المطلب کے پاس تشریف لائے، وہ بیر زم زم سے پانی نکال رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے بنو عبد المطلب! پانی نکالو، اگر مجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ لوگ تمہاری سقایہ (پانی پلانے کی خدمت) پر تم سے غالب آ جائیں گے تو میں بھی تمہارے ساتھ پانی نکالتا، پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ڈول پکڑایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے پیا۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [أ، ب، ز]: (نزعوا).
(٣) في [ص]: (سقايتكم).