مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13799
باب: سقایہ کی نبیذ پینے کا بیان
في الشرب (من) (نبيذ) السقاية
حدیث نمبر: 13799
١٣٧٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن أبي إسماعيل قال: خرج سعيد بن جبير من منى (بالهجير) (١)، فطاف (أسبوعًا بالبيت) (٢)، وصلى الركعتين، ثم أتى السقاية فسقانا محمد بن (علي) (٣) نبيذًا، فشرب منه سعيد بن جبير وسقاني.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابی اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر سخت گرمی میں منیٰ سے نکلے اور بیت اللہ کے سات چکر لگائے اور دو رکعتیں ادا کیں پھر سقایہ پر آئے تو ہمیں محمد بن علی رحمہ اللہ نے نبیذ پلایا، اس میں سے حضرت سعید بن جبیر نے پیا اور پھر مجھے پلایا۔ ! سقایہ سے مراد خادمین حرم مکی کا وہ محکمہ ہے جس کے ذمے حجاج کرام کو پانی پلانا ہے۔
حواشی
(١) في [ن، ف]: (بالهجر).
(٢) في [ز]: (بالبيت أسبوعًا).
(٣) سقط من: [ص].