حدیث نمبر: 13797
١٣٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن الربيع بن (سعد) (١) قال: (رأيت) (٢) أبا جعفر طاف بالبيت، ثم أتى زمزم فأتي (بنبيذ) (٣) من نبيذ السقاية فشرب نصفًا وأعطى جعفرا نصفًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ربیع بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر کو دیکھا آپ نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر زم زم کے پاس آئے تو آپ کے پاس سقایہ کا نبیذ لایا گیا آپ نے اس میں سے آدھا خود پی لیا اور آدھا حضرت جعفر کو عطا کردیا۔

حواشی
(١) في [ص]: (سعيد).
(٢) سقط من: [ص].
(٣) في [ص]: (نبهيذ).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13797
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13797، ترقيم محمد عوامة 13482)