مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الطواف بالبيت بعد العصر وبعد الصبح من كان يرى أن يصلي باب: فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
حدیث نمبر: 13721
١٣٧٢١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو الأحوص عن ليث عن عطاء قال: رأيت ابن عمر وابن عباس (طافا) (٢) بعد العصر وصليا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا آپ نے عصر کے بعد طواف کیا اور نماز ادا فرمائی۔
حواشی
(١) في [ن]: (حدثني).
(٢) في [ص]: (طاقا).